گزشتہ تقریبا ایک ماہ سے بدامنی کے شکار کشمیر کے باشندوں سے آج وزیر اعظم نریندر مودی نے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو ترقی کی راہ پر چلنے کے لئے جو بھی مدد چاہئے، اس کے لئے ہندوستانی حکومت ہر قدم پر ان کے ساتھ ہے۔
آزادی کے 70 سال کے موقع پر مدھیہ پردیش کے ضلع علی راج پور کے
بھابرا سے’70 سال آزادی - ذرا یاد کرو قربانی‘پروگرام کا آغاز کرنے یہاں آنے والے مسٹر مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی محبوبہ حکومت سے لے کر دہلی کی مرکزی حکومت تک کشمیر کو ترقی کی راہ پر لے جانا چاہتی ہے، پر کچھ لوگ ایسے ہیں، جو یہ نہیں چاہتے۔
انہیں ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے، وہ تباہی چاہتے ہیں۔